’غیر ملکیوں کو نکال کر سعودیوں کو نوکری دوگے تو یہ انعام ملے گا‘ سعودی حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ اب غیر ملکیوں کا بچنا مشکل ہوگیا

’غیر ملکیوں کو نکال کر سعودیوں کو نوکری دوگے تو یہ انعام ملے گا‘ سعودی حکومت ...
’غیر ملکیوں کو نکال کر سعودیوں کو نوکری دوگے تو یہ انعام ملے گا‘ سعودی حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ اب غیر ملکیوں کا بچنا مشکل ہوگیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے اگلے ماہ سے نئی سعودائزیشن پالیسی نافذ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جو پہلے سے پریشانی کے شکار غیر ملکی ملازمین کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا ثابت ہوگی کیونکہ اس کے نتیجے میں ان کے لئے روزگار کے مواقع مزید محدود ہوجائیں گے۔

صرف دھمکیاں نہیں بلکہ۔۔۔ سعودی عرب میں واقعی غیر ملکیوں کے خلاف ایسا کام شروع کردیا گیا کہ بہت سے غیر ملکی پائی پائی کو محتاج ہوگئے

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی پوائنٹ سسٹم پر مبنی ہوگی جس کے تحت زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو ملازمت دینے والے کفیلوں کو زیادہ سے زیادہ پوائنٹ ملیں گے۔ اسی طرح سعودی شہریوں کو طویل عرصے تک ملازمت پر رکھنے اور بھاری تنخواہیں دینے کے الگ پوائنٹ ہوں گے۔ کل ملازمین کا ایک فیصد سعودی شہریوں پر مشتمل ہونے کی صورت میں 10 پوائنٹ ملیں گے اور جس کمپنی میں 100 فیصد سعودی شہری ہوں گے اسے 1000 پوائنٹ ملیں گے۔ سعودی خواتین کی ملازمت میں ہر ایک فیصد اضافے پر دو پوائنٹ، سعودی شہریوں کی مدت ملازمت 25سال ہونے پر 100پوائنٹ اور سعودی شہریوں کو دی جانے والی تنخواہ کے ہر 1000 ریال پر چھ پوائنٹ ملیںگے۔ پوائنٹ سسٹم کی وجہ سے سعودی شہریوں کے روزگار اور بہتر تنخواہوں میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے جبکہ دوسری جانب غیر ملکیوں کی مشکلات میں بھی اسی تیزی سے اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید :

عرب دنیا -