اینگرو اور بک مین نے ڈیجیٹل اتحاد قائم کر لیا

اینگرو اور بک مین نے ڈیجیٹل اتحاد قائم کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)اینگرو نے صنعتوں اور یوٹیلیٹیز تک پراسس اور قابل بھروسہ کارکردگی فراہم کرنے کے لیے اپنے ڈیجیٹل کاروباری دھڑے اینگرو ڈیجیٹل کے ذریعے ’بَک مین‘(Buckman) کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کر لیا ہے۔ یہ شراکت داری صنعتی انٹرنیٹ کے لیے بنائے گئے GE کے ایپلیکیشن بنانے والے پلیٹ فارم پریڈکس پر ایپلیکیشنز بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی جس کا مقصد صنعت کے نظامِ پیمائش، پیچیدگی، رفتار اور سیکیورٹی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اینگرو GE ڈیجیٹل کے ساتھ پہلے ہی شراکت داری کر چکا ہے تاکہ ڈیجیٹل صنعتی سولیوشنز تیار کرنے کے لیے پریڈکس کو بہتر بنایا جا سکے۔اینگرو کارپوریشن ڈیجیٹل بزنس کے کاروباری ترقی، توانائی اور انفرااسٹرکچر کے سربراہ نجم سعید اوربُلاب ہولڈنگز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جونائی مہاراج نے دونوں کمپنیوں کے سینیئر ذمہ داران کی موجودگی میں امریکی ریاست ٹینیسی 38108-1241 کے شہر میمفس میں 1256 شمالی مکلین بلیورڈ میں واقع بک مین کے صدر مقام پر اس معاہدے پر دستخط کیے۔اینگرو ڈیجیٹل کو قائم کرنے کے لیے ابتدائی کام جولائی 2016 میں اس وقت شروع ہوا جب GE اوراینگرو کارپوریشن کے مابین اسٹریٹجک اتحاد ہوا۔ اس اتحاد کی بدولت اینگرو کی مختلف صنعتوں کی بہترین گہری معلومات GE کی عالمی معیارکے ایپلیکیشنز کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوئی۔ پارٹنر ایکو سسٹم میں بک مین کا اضافہ صنعتی شعبے میں توانائی، پانی، ماحولیات اور ایسٹ مینجمنٹ کی یوٹیلٹیز کی مانگ کیلئے بنائے گئے اپنے قابل اعتماد سولیوشنز کے ذریعے اس موجودہ اتحاد کو مدد فراہم کرے گا۔اینگرو کارپوریشن کے سینیئر نائب صدر جہانگیر پراچہ نے کہا کہ ہم نے پہلے 2015 میں اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹیڈ کے 220 میگا واٹ کے پاور پلانٹ پر GE کے ڈیجیٹل پاور پلانٹ سولیوشنز اپنائے تھے اور اس وقت سے ہم براہ راست دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح یہ سولیوشنز سائٹ کے کاموں میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
آج کا معاہدہ ہمارے اس یقین کا عہد نامہ ہے کہ ڈیجیٹل صنعتی سولیوشنز پراسس کی کارکردگی اور اثاثوں کو قابل اعتبار بنانے کی ہماری مسلسل جستجو میں اہم کردار ادا کریں گے اور صنعتوں کی منافع بخشی بڑھانے میں مدد دیں گے۔ ایک دہائی کے عرصے پر محیط اینگرو اور بک مین کی شراکت داری اب ڈیجیٹل سولیوشنز فراہم کرے گی تاکہ لاگت کو بہتر بنانے، اثاثوں کی عمر میں اضافے اور توانائی اور پانی کے تحفظ کے لیے صنعتی پلانٹس کو اپنے یوٹیلٹیز کو بہترین کارکردگی کے ساتھ چلانے میں مدد دی جا سکے۔ پہلا ڈیجیٹل سولیوشن پیشتر از اجرا نفاذ کے لیے پہلے ہی سے شناخت کردہ مختلف کلائنٹس کے ساتھ 2018 میں دستیاب ہوگا۔بُلاب ہولڈنگز انک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جونائی مہاراج جو بک مین کے مکمل طور پر مالک ہیں، نے کہا کہ یہ اتحاد بک مین کے مستقبل کے لیے نظریے کے ساتھ بہت حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ یہ موقع ہمیں صارفین کا اعلیٰ تجربہ فراہم کرنے میں مددگار ہے جہاں ہم اپنے صارفین کے لیے عملی طور پر مسائل حل کر کے ان کو نمایاں رکھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اصل قدر و قیمت اس وقت حاصل ہوتی ہے جب ہم اپنی ثابت شدہ کیمیائی ایپلی کیشنز، جدید تر مانیٹرنگ سسٹم اور تجربہ کار اور محنتی افراد کی مدد سے اسمارٹ ٹیکنالوجی کا بہترین طریقے کا استعمال کر سکیں تاکہ صارفین کیلئے مخصوص حل فراہم کر سکیں جس سے انہیں آپریشنز، پیداواریت اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -