ٹی 20کپ ، کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ سے کئی ریکارڈ پاش پاش

ٹی 20کپ ، کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ سے کئی ریکارڈ پاش پاش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے71گیندوں پر150کی شاندار اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ 2017 میں کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ نے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔ لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اسلام آباد کے خلاف 71 گیندوں پر 150 رنز بناڈالے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے بھی شامل تھے۔کامران اکمل نے ٹی ٹوینٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ سلمان بٹ کے ساتھ مل کر 209 رنز کی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل ٹی 20 میں سب بڑی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ 207 رنز کا تھا۔ کامران اکمل نیشنل ٹی20 کپ میں 382 رنز کے ساتھ اس ٹورمنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔لاہوروائٹس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بھی پہلے نمبرپرآگئی ہے۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی 20کپ میں لاہور وائٹس نے کامران اکمل کی طوفانی اننگز کی بدولت اسلام آباد کو 109رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کے کامران اکمل نے12چھکوں کی مدد سے150رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے۔دوسرے میچ میں فاٹا نے فیصل آباد کو شکست دے کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ لاہور وائٹس نے کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 209 رنز بنائے۔کامران اکمل نے 71 گیندوں پر 150 رنز بنائے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ کپتان سلمان بٹ نے 55 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 100 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رضا حسن 19 اور شان مسعود 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آصف علی اور بلال آصف نے تین، تین جبکہ وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں فیصل آبادنے پہلے کھیل کرمقرررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنائے۔آصف علی 52رنز بناکرآؤٹ نہیں ہوئے ان کے علاوہ علی وقاص نے 40رنز بنائے۔فاٹا کے باؤلرضیاء الحق نے 2جبکہ ایک ایک وکٹ ثمین گل اور محمد عرفان نے حاصل کی۔جواب میں کھیلتے ہوئے فاٹاکی ٹیم نے 158کاہدف 5وکٹ کھوکرحاصل کرلیا۔مختاراحمدنے46رنز بنائے جبکہ حماداعظم19گیندوں پر4چھکوں کی مدد سے 37رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔فیصل آبادکے یاسرشاہ اور سعیداجمل نے3,3وکٹیں حاصل کیں۔