اپنی صلاحیتیں عوامی خدمت کیلئے وقف کر دی ہیں،ابرار الحق

اپنی صلاحیتیں عوامی خدمت کیلئے وقف کر دی ہیں،ابرار الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( فلم رپورٹر) گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اس طرح کے گانے گاتا ہوں جس سے لوگوں کے چہروں سے اداسی کا عکس ختم ہو جائے اور مجھے ان کو مسکراتا دیکھنے سے خوشی ہے ، خدا نے مجھے جو صلاحیتیں دی ہیں وہ میں نے عوامی خدمات کے لئے وقف کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری کا میدان ہو یا سماجی خدمات میرے پرستاروں نے جس طرح مجھ سے محبت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کی مالیت سے صغرا شفیع ہسپتال بنانے میں میرے ساتھ جنہوں نے تعاون کیا میں تا عمر ان کا مشکور ہوں ۔ نارووال کے قریبی گاؤں کے ساتھ دور دراز کے لوگ بھی ہسپتال میں دی جانے والی سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں اور خدا کی ذات نے مجھے موقع اور ہمت دی تو میں اس طرح کے پراجیکٹ دیگر دیہاتوں میں بھی بناؤں گا جہاں لوگوں کو صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں ہوتیں اور انہیں علاج کے لئے دو تین سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے لاہور آنا پڑتا ہے ۔ ابرار الحق نے کہا کہ میں نے صدقہ جاریہ شروع کر رکھا ہے اور میں ملک کے ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جن کو خدا کی ذات نے بہت نواز رکھا ہے کہ وہ بھی انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئیں اور اس طرح کے فلاحی پراجیکٹ کا آغاز کریں جس سے دکھی انسانیت کا فائدہ پہنچ سکے ۔

مزید :

کلچر -