روپے کی قدر میں کمی،معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے
لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے حکومت کی جانب سے روپے کی قدر میں10فیصد کمی کے فیصلہ کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔اگر روپے کی قدر میں10فیصد کمی کی گئی تو ڈالر120روپے تک پہنچ جائے گا جبکہ غیر ملکی قرضوں میں میں7کھرب تکق کا اضافہ ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور روڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خادم حسین نے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے کرنسی کی ڈی ویلیوایشن نہ کی جائے کیونکہ اس سے ملک کو نقصانات زیادہ اور فائدہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضے بڑھنے کی صورت میں ان کی ادائیگی کیلئے ملک میں ٹیکسوں کی بھرمار ہوگی اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔
خادم
