دنیاو آخرت کی کامیابی دین اسلام اور سنت رسول میں مضمر ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) خطیب بادشاہی مسجد لاہور و چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزادنے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیاو آخرت کی کامیابی دین اسلام اور سنت رسول میں مضمر ہے ،سیرت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ، ربیع الاول کا ماہ مبارک آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا ماہ مبارک ہے،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق حقیقی کا تقاضا یہ ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ کو کماحقہ اپنایا جائے۔آپ ؐ نے وہ اصول دیئے جنہیں اپنا کرہی ہم دنیا کی بہترین قوم بن سکتے ہیں جب تک ہم ان اصولوں پر قائم تھے دنیا میں ہمارا ایک مقام تھا اور جب ہم نے ان اصولوں سے انحراف کیا ،دین سے دوری اختیار کی اور مادہ پرستی کی ہوس میں ڈوب گئے، پھر دنیا میں تباہی وبربادی ہمارا مقدر بن گئی ۔ اللہ ہماری صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم فرمائے ہمارے اس وطن کی حفاطت فرمائے اور ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام ونامراد بنائے۔
