ٹریول ٹریڈ کی 3روزہ ٹریول مارٹ ایکسپو کا شاندارافتتاح
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول ٹریڈ کی 3روزہ ٹریول مارٹ ایکسپو کا شاندارافتتاح ،عمرہ ایجنٹوں ،ہوٹلز مالکان ، ٹیپ اور ہوپ کے سٹال توجہ کا مرکز بن گئے ،بیشتر ٹریول ایجنٹس نے عمرہ کے رعایتی پیکج متعارف کرا دئیے ،مکہ،مدینہ کے ہوٹلز کی طرف سے بھی خصوصی آفرز،پرائیویٹ سکیم کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ نوجوان نسل کی عمرہ اور حج میں غیر معمولی دلچسپی،حقائق کی روشنی میں ہوپ کے سٹال پر ڈاکو منٹری سر فہرست ،ٹریول ایکسپو 3دن تک جاری رہے گی ،26نومبر کو آخری روز ہوپ کے زیر اہتمام حج کانفرنس ہو گی۔
