چیئرمین پی آئی اے کو پیکس اسسٹنٹ کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت

چیئرمین پی آئی اے کو پیکس اسسٹنٹ کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی پیکس اسسٹنٹ کو ملازمت سے فارغ کرنے کے خلاف درخواست چیئرمین پی آئی اے کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کاحکم دے دیاہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سمیرا یاسمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ سمیرا یاسمین 2011ء سے مستقل بنیادوں پر پی آئی اے میں پیکس اسسٹنٹ کے فرائض انجام دے رہی تھی لیکن 2015ء میں لاہور سے کینیڈا کی فلائٹ میں بغیر دستاویزات کے مسافر کی موجودگی کی بنیاد پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا،درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پی آئی اے انتظامیہ نے درخواست گزار کو شوکاز نوٹس اور انکوائری کئے بغیر نوکری سے فارغ کردیا جو کہ قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار سمیرا یاسمین کو عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پی آئی اے کی پیکس اسسٹنٹ کی کو ملازمت سے فارغ کرنے کے خلاف درخواست چیئرمین پی آئی اے کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کاحکم دے دیاہے۔
چیئرمین پی آئی اے

مزید :

علاقائی -