لوئر مال:اغواء کار عورت سے 3سالہ بچہ برآمد،ملزمہ فرار

لوئر مال:اغواء کار عورت سے 3سالہ بچہ برآمد،ملزمہ فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لوئر مال ٹریفک سیکٹر کے وارڈنز نے اغواء کار عورت سے مغوی بچہ چھین لیا نامعلوم خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب 3سالہ بچہ اپنانام عثمان بتا تا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر 3بجے کے قریب ایک خاتون ایک کمسن بچے کے ساتھ لوئر مال کے قریب سے گز رہی تھی کے اس کی گود میں موجود کمسن بچے نے ماں ماں کا شور مچا دیا اور رونا شروع کر دیا جس پر قریب موجود ٹریفک وارڈن نے خاتون کو روک لیا اور اس سے بچے کے حوالے سے استفسار کیا تو خاتون کوئی تسلی بخش جواب نہ سے سکی اور تاہم وارڈن عمران بچے کو سنبھالنے لگا اورخاتون موقع پا کربھاگ گئی ۔کمسن عثمان اپنی والدہ کا نام نازی بتا تا ہے ۔

مزید :

علاقائی -