لو میرج کرنیوالا جوڑا پولیس کے ہراساں کرنے پرعدالت پہنچ گیا

لو میرج کرنیوالا جوڑا پولیس کے ہراساں کرنے پرعدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)محبت کی شادی کرنے والا باغبانپورہ کا رہائشی جوڑا اے ایس آئی رانا یوسف کی طرف سے ہراساں کرنے پر انصاف کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گیا،عدالت نے ایس ایچ او باغبانپورہ سے 28نومبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج منورحسین کی عدالت میں باغبانپورہ کا رہائشی جوڑا ریحان علی اور راشداں بی بی تھانہ باغبانپورہ کے اے ایس آئی رانا یوسف کے خلاف پیش ہوئے ،عدالت میں ان کے وکیل نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چند روز قبل دونوں نے شرعی طریقے سے شادی کی ،والدین نے ان کو قبول کرلیا لیکن اے ایس آئی رانا یوسف انہیں تنگ کررہا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کررہا ہے اورکہتا ہے کہ اگر رقم نہ دی تو ان کو کسی جھوٹے کیس میں جیل بھجوا دے گا۔ عدالت میں استدعا کی گئی کہ مذکورہ پولیس اہلکارکو حکم دیا جائے کہ انہیں بلاوجہ ہراساں نہ کرے،عدالت نے درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -