ایک طرف لبیک تحریک کے خلاف کریک ڈاﺅن، دوسری جانب سپریم کورٹ سے نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے سب سے پریشان کن خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حدیبیہ پیپر ملز کیس کیلئے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے جو 28 نومبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بینچ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنائے گئے تین رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ یہ بینچ 28 نومبر سے اس کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کوشش کی جا رہی ہے کہ اس چیز کا کنٹرول۔۔۔“ پولیس نے شیلنگ کے بعد ایک ایسی چیز کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی کہ دھرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد آج نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حدیبیہ پیپر ملز کے کیس کو دوبارہ کھولنے اور نیب کو 45 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ حدیبیہ پیپر ملز منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے سمدھی اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان حلفی بھی دے رکھا ہے۔
