وزیراعظم سے آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ، معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ کے آپریشن کے بعد بگڑتی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی حرکت میں آ گئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کر کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”ٹی وی چینل بند ہو گئے ہیں اور اب۔۔۔“ ٹی وی چینل بند ہونے پر حامد میر میدان میں آ گئے، ایسا نقصان بتا دیا کہ سنتے ہی حکومت کے پسینے چھوٹ جائیں گے، جان کر آپ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں دھرنے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آپریشن کے بعد دھرنے کے کچھ مظاہرین نے بھاگنے کیلئے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ علامہ خادم حسین رضوی بھی نہ سوچ سکتے تھے، ایسی خبر آ گئی کہ جان کر ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے گا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں اطراف سے تشدد کو روکا جائے کیونکہ تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔
COAS telephoned PM.Suggested to handle Isb Dharna peacefully avoiding violence from both sides as it is not in national interest & cohesion.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 25, 2017
یہ بھی پڑھیں۔ ۔ ۔ ٹی وی چینلز کے بعد حکومت نے فیس بک اور ٹوئیٹر کا رخ کرلیا، کالا دور واپس آگیا
