اس آدمی سے فوری استعفیٰ لے لیں،دھرنے کیخلاف آپریشن ،افراتفری کے بعد مقتدر حلقوں نے حکومت کو پیغام پہنچادیا

اس آدمی سے فوری استعفیٰ لے لیں،دھرنے کیخلاف آپریشن ،افراتفری کے بعد مقتدر ...
اس آدمی سے فوری استعفیٰ لے لیں،دھرنے کیخلاف آپریشن ،افراتفری کے بعد مقتدر حلقوں نے حکومت کو پیغام پہنچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال کے بعد ملک بھر میں افرا تفری پھیل گئی اور مختلف مقامات پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں ، ایسے میں مقتدرحلقوں نے مزید غیریقینی صورتحال سے بچنے کے لیے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ وزیرقانون زاہد حامد سے استعفے لے لیا جائے ۔
ذرائع نے بتایاکہ دھرنے کے شرکاءکیخلاف آپریشن کے بعد بیشتر بڑے شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور وفاقی دارلحکومت میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا جبکہ بیشترشہروں میں تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر آگئے اور ٹائر جلا کر راستے بند کردیئے ، تشدد کے بعد سنی تحریک نے بھی تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کردیا جس کے بعد مقتدر حلقوں نے حکومت کو پیغام دیا کہ معاملے کو سلجھانے کے لیے زاہد حامد سے استعفیٰ لے لیا جائے ، اب امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ملکی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے زاہد حامد جلد مستعفی ہوجائیں گے ۔

مزید :

قومی -