’مجھے اپنی سہیلی کا بھائی بہت پسند تھا، کل رات میں اس کے گھر گئی تو وہ اُدھر نہ تھا بلکہ اس کی ٹیبل پر ایک کاغذ پڑا تھا جس پر میرے بارے میں لکھا ہوا تھا کہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا انکشاف کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

’مجھے اپنی سہیلی کا بھائی بہت پسند تھا، کل رات میں اس کے گھر گئی تو وہ اُدھر ...
’مجھے اپنی سہیلی کا بھائی بہت پسند تھا، کل رات میں اس کے گھر گئی تو وہ اُدھر نہ تھا بلکہ اس کی ٹیبل پر ایک کاغذ پڑا تھا جس پر میرے بارے میں لکھا ہوا تھا کہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا انکشاف کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)محبت جیسے پاکیزہ جذبے کا کسی کے سامنے اظہار کرنے سے قبل ہمیں خوب اچھی طرح سوچ سمجھ لینا چاہئیے کہ وہ اس کے قابل ہے بھی یا نہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی ایسے شخص کے پیار میں مبتلاءہو جاتے ہیں جو دراصل ہماری توجہ کے لائق ہی نہیں ہوتا۔ ایسے لوگ عموماً بڑے گھمنڈی ہوتے ہیں اور لایعنی خوش فہمیوں میں مبتلاءہو کر خود کو نجانے کیا سمجھ بیٹھتے ہیں۔ ایک ایسے ہی نوجوان کی بے حسی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا احوال سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ ٹ پر بیان کیاہے۔ ویب سائٹ indy100کے مطابق اس لڑکی نے اپنی کہانی کچھ یوں بیان کی ہے:
مجھے اپنی سہیلی کا بھائی بہت پسند تھا۔ کل رات میں ان کے گھر گئی تو وہ گھر پر نہیں تھا البتہ اس کی میز پر ایک کاغذ پڑا تھا۔ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ اس کاغذ پر میرے ہی متعلق کچھ لکھا ہوا تھا، لیکن اس نے جو کچھ لکھا تھا اسے پڑھ کر میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے لگا۔

وہ خاتون جس سے جو آدمی بات کرتا ہے خود کشی پر مجبور ہوجاتا ہے، مگر کیسے؟ جان کر پاکستانی مردوں کو عورتوں سے ہی ڈر لگنے لگے کیونکہ۔۔۔

اس نے میرے بارے میں پہلی بات یہ لکھی تھی کہ میرا قد چھوٹا ہے لیکن میں واقعی اس کے ساتھ جسمانی تعلق کی خواہشمند ہو سکتی ہوں۔ اس نے میرے دانتوں اور آواز کا مذاق اڑایا تھا اورلکھا تھا کہ میں پیچھے ہی پڑ جاتی ہوں، حالانکہ میں صرف ایک بار اس کے ساتھ باہر گئی تھی۔ اس کے مطابق میں محض ایک مصیبت ہوں اور اسے مجھ سے بچنے اور کسی اور لڑکی کو ڈھونڈنے کے لئے گہری سوچ بچار کی ضرورت ہے۔
یہ باتیں پڑھ کر میرا دل بری طرح ٹوٹ گیا۔میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ وہ ایسی سوچ رکھتا ہو گا۔ ان باتوں کی وجہ سے میرا خود سے بھی اعتماد اٹھ گیا ہے اور میں احساس کمتری محسوس کرنے لگی ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں؟ کیا میں اس سے بات کروں کہ اس نے میرے بارے میں ایسی باتیں کیوں لکھی ہیں؟
اس لڑکی کی افسوسناک داستان پڑھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے اور اچھے مشورے بھی دئیے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک صاحب کا کہنا تھا ”آپ اس بات کو اپنے لئے مثبت خیال کریں، کیونکہ اگر یہ باتیں معلوم نا ہوتیں تو کبھی آپ یہ نا جان پاتیں کو اس کی سوچ کتنی گھٹیا ہے۔ اس سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اس قابل نہیں کہ آپ اس پر اپنا وقت ضائع کریں۔ “

خاتون نے ہسپتال میں کھڑے ہوکر سب کے سامنے کپڑے اتار دئیے، کس بات پر اتنے شدید غصے میں آگئی؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی
ایک خاتون صارف کا کہنا تھا ”آپ اس بات کو دل پر بالکل نا لیں کیونکہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ میں کوئی کمی ہے، بلکہ یہ باتیں کوئی بھی احمق شخص کسی بھی اچھے اور شائستہ انسان کے بارے میں کہہ سکتا ہے۔ آپ کو خود پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور ایسے لوگوں کی گھٹیا سوچ کی اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ میرا آپ کے لئے مشورہ ہے کہ جو آپ کی قدر نہیں کرتا اس کے لئے آپ کے پاس ذرا بھی وقت نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے لوگوں کے بارے سوچنا بھی اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -