اگر کوئی تابکاری حملہ ہو یا کوئی بڑی قدرتی آفت آجائے تو بچنے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کریں، ماہرین نے انتہائی اہم مشورہ دے دیا

اگر کوئی تابکاری حملہ ہو یا کوئی بڑی قدرتی آفت آجائے تو بچنے کے لئے سب سے پہلے ...
اگر کوئی تابکاری حملہ ہو یا کوئی بڑی قدرتی آفت آجائے تو بچنے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کریں، ماہرین نے انتہائی اہم مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان اِرما سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ اورہولناک زلزلوں تک رواں سال ریکارڈ تباہ کن قدرتی آفات آئیں اور آئندہ سالوں میں ان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اور اس وقت دنیا پر ایٹمی جنگ کے بادل بھی منڈلا رہے ہیں۔اب ماہرین نے کچھ ایسی احتیاطی و حفاظتی تدابیر بتا دی ہیں جو آپ کو کسی ایسی ممکنہ قدرتی آفت یا ایٹمی حملے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر قدرتی آفات کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے چنانچہ ان کے آنے کے صورت میں شہر سے ہنگامی انخلاءبعید از قیاس ہے تاہم کچھ آفتیں اچانک ہوتی ہیں جن سے بچنے کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ ہونا چاہیے۔

وہ جگہ جہاں ایک سال صرف 7 گھنٹوں کا ہوتا ہے
فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کے سنٹر فار اربن اینڈ انوائرنمنٹل سالوشنز کے ڈائریکٹر جان رینے کا کہنا تھا کہ ”کسی بھی اچانک قدرتی آفت یا ایٹمی حملے کی صورت میں شہریوں کو سب سے پہلے چاہیے کہ کسی اور جگہ کی طرف بھاگنے کی بجائے گھر پر رہنے کو ترجیح دیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر آفات کی صورت میں شہریوں کو پورا شہر خالی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایٹمی حملے کی صورت میں بھی باہر نکل کر بھاگنے کی بجائے گھر کے اندر رہنا زیادہ محفوظ ہوگا۔شہریوں کو گھر پر رہنے کی تیاری کے ساتھ ساتھ اچانک گھر چھوڑ کر باہر نکلنے کے لیے بھی خود کو تیار رکھنا چاہیے۔ گھر میں رہنے اور باہر نکلنے کے لیے کچھ مخصوص چیزیں ہمہ وقت دسترس میں رکھنی چاہئیں۔“


ان کا کہنا تھا کہ ”شہریوں کے پاس کافی ساری پانی کی بوتلیں، کم از کم 3دن کا کھانا، جو خراب نہ ہو سکے، ایمرجنسی کٹ، فلیش لائٹ، بیٹری، فرسٹ ایڈ کٹ، فون کے لیے سولر چارجر اور ایک ریڈیو سیٹ ہمہ وقت تیار رہنے چاہئیں تاکہ آپ کسی بھی وقت یہ چیزیں اٹھا کر گھر سے نکل سکیں یا گھر پر رہنے کی صورت میں استعمال کر سکیں۔کسی بھی طرح کی آفت کی صورت میں اپنے گردونواح سے باخبر رہیں، ریڈیو اور ٹی وی پر حالات سے آگاہ ہوتے رہیں۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے گھر کی بجلی، گیس اور پانی کیسے آن یا آف ہوتے ہیں۔ اور سب سے آخر میں، کسی بھی آفت کی صورت میں خود کو پرسکون رکھیں۔ حواس باختگی آپ کو نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -