اب آپ کو لیموں کبھی بازار سے نہ خریدنا پڑیں گے، صرف ایک بیج سے ہمیشہ کے لئے لاتعداد لیموں اُگانے کا آسان طریقہ جانئے

اب آپ کو لیموں کبھی بازار سے نہ خریدنا پڑیں گے، صرف ایک بیج سے ہمیشہ کے لئے ...
اب آپ کو لیموں کبھی بازار سے نہ خریدنا پڑیں گے، صرف ایک بیج سے ہمیشہ کے لئے لاتعداد لیموں اُگانے کا آسان طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک)لیموں کے ذائقے کی بات ہو یا اس کے طبی فوائد کا ذکر، یہ ہر دو لحاظ سے لاجواب چیز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں کھانوں اور مشروبات میں اس کا استعمال عام پایا جاتا ہے۔ لیموں کی بہت زیادہ طلب کی وجہ سے بعض اوقات اس کی کمیابی اور بلند نرخ صارفین کو پریشان کر دیتے ہیں۔ تو کیوں نا آپ اس پریشان سے بچنے کے لئے گھر میں ہی لیموں اگا لیں۔ اتفاق سے یہ بہت ہی آسان ہے، اور ایک بار گھر میں پودا اگا لیں تو بازار سے لیموں خریدنے کا جھنجٹ ہی ختم ہو جائے گا۔ 

ڈی این اے نے قتل کے مجرم کی 39 سال قید کے بعد بریت ثابت کردی

لیموں کا پودا گھر میں اگانے کے لئے ایک گملے میں ذرخیز مٹی ڈالیں اور ایک تازہ لیموں کو کاٹ کر اس میں سے بیج نکالیں۔ صرف ایک بیج کو گملے کی مٹی میں تقریباً نصف انچ کی گہرائی پر دبائیں اور مٹی کے اوپر پانی چھڑک کر اسے نم کردیں۔ اتنا پانی نہ ڈالیں کہ یہ گملے میں کھڑا ہو جائے۔ اب اس گملے کو مسام دار پلاسٹک کی شیٹ سے ڈھانپ دیں۔ یہ پلاسٹک کی ایسی شیٹ ہوتی ہے جس میں ہوا گزرنے کے لئے انتہائی باریک مسام بنے ہوتے ہیں۔
تقریباً ایک ہفتے بعد جب مٹی سے لیموں کا پودا پھوٹ نکلے گا تو پلاسٹک شیٹ کو ہٹا کر گملے کو ایسی جگہ رکھیں جہاں اس پر سورج کی روشنی براہ راست پڑے۔ اسے کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں روزانہ کم از کم 8 گھنٹے کے لئے سورج کی روشنی اسے ملے۔ ننھے پودے کی بہترین افزائش کے لئے ضروری ہے کہ مٹی ہر وقت نم رہے، لیکن پانی کی مقدار اتنی زیادہ نہ ہو کہ یہ گملے میں کھڑا کھڑاہوجائے۔ بوقت ضرورت اس پودے کو کھاد بھی ڈالیں اور جب یہ ذرا بڑا ہوجائے تو اسے گملے سے نکال کر زمین میں لگادیں۔ اسے کسی ایسی جگہ لگائیں جہاں اس کے پھلنے پھولنے کے لئے کافی جگہ دستیاب ہو۔ یہ پودا نا صرف آپ کے گھر کی خوبصورتی میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہو گا بلکہ آپ کو تازہ اور صحت بخش لیموں بھی وافر مقدار میں فراہم کرے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -