فردوس عاشق اعوان اورغلام سرور خان کیخلاف توہین عدالت کیسز کے فیصلے (آج) ہونگے

فردوس عاشق اعوان اورغلام سرور خان کیخلاف توہین عدالت کیسز کے فیصلے (آج) ہونگے
فردوس عاشق اعوان اورغلام سرور خان کیخلاف توہین عدالت کیسز کے فیصلے (آج) ہونگے

  



اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف توہین عدالت کیسز کے فیصل (آج) پیر کو کیےجائیں گے۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا،ویڈیوسکینڈل اورپانچ افرادکوعدالتی گواہ بنانےسےمتعلق سماعت بھی(آج)پیرکوہوگی جس میں درخواست گذار نےبیرون ملک ہونے کے باعث حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔عدالت عالیہ نےبھی واضح کررکھا ہے کہ متنازع ہونے کی بنیاد پر جج ارشد ملک کا فیصلہ اگرکالعدم کیاگیاتوصرف العزیزیہ میں7سال سزا پرہی نہیں بلکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت پربھی یہی اصول لاگوہوگا۔اِس کےساتھ26 فروری سے الیکشن کمیشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت شروع ہوگی۔سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا فیصلہ آنے کی تاریخ 28 نومبر مقرر رہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد