ناروے حکومت قرآن کی بے حرمتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کرے تو تجارتی بائیکاٹ کیا جائے:سندھ حکومت

ناروے حکومت قرآن کی بے حرمتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کرے تو تجارتی ...
ناروے حکومت قرآن کی بے حرمتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کرے تو تجارتی بائیکاٹ کیا جائے:سندھ حکومت

  



کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگرناروے کی حکومت نےقرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی تو اس ملک کا تجارتی بائیکاٹ کیا جائے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی منقطع کیے جائیں۔

 کراچی کی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں محفل میلاد النبیﷺ کی منعقدہ تقریب سے خطاب اور  میڈیا  سے گفتگو  کرتے ہوئےسعید غنی نےکہا کہترقی یافتہ ملکوں میں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ذہنی مریضوں کی جانب سے اس طرح کی اشتعال انگیزیاں ناقابل برداشت ہیں، تمام اسلامی ملکوں کو حکومتی سطح پر اس کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہقرآن پاک کی بیحرمتی کی کوشش کی مزاحمت کرنے والے مسلم نوجوان کی جرات وہمت کو سراہتے ہوئے اسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں.مولانا تنویر الحق تھانوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمﷺ کو اللہ تعالیٰ نے ایک جاہل معاشرے میں مبعوث فرمایا، جس سے آج کے دور میں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں اپنی عملی صلاحیتوں کا اظہار ایسے علاقوں میں جاکر کرنا چاہیے، جہاں ان کی ضرورت سب سے زیادہ ہو۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور