”عمران خان اپنی کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی ۔۔۔“ ہارون الرشیدکا بڑا دعویٰ

”عمران خان اپنی کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی ۔۔۔“ ہارون الرشیدکا ...
”عمران خان اپنی کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی ۔۔۔“ ہارون الرشیدکا بڑا دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان اپنی کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی کوئی راز رکھ سکتے ہیں، عمران خان خاموش رہیں اور وہ کام کریں جوکرناہے۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان اپنی کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی کوئی راز رکھ سکتے ہیں، عمران خان خاموش رہیں اور وہ کام کریں جوکرناہے ، احتساب کریں۔

ہارون الرشید کا کہنا تھاکہ نظام کو غیر مستحکم کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب نمبر ون ایجنڈا نہیں ہوتا ، یہ ساتھ ساتھ جاری رہتاہے ۔ لوگوں کو کھانے کیلئے روٹی چاہئے ، سب سے اہم بات دفاع اور ٹیکس اکٹھا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن تو امریکہ میں بھی ہے ، بھارت میں بھی ہے ۔ اس وقت ایف بی آر کی تشکیل نو کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے 20ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں اور لاہور 70ارب روپے دیتاہے ، یہ قابومیں نہیں آتے ، سختی کرنا پڑے گی ، وزیر اعظم کوباقی سب جگہ کرپشن نظر آتی ہے لیکن ایف بی آر میں کرپشن نظر نہیں آتی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور