ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے:حافظ حسین احمد

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے:حافظ حسین احمد
ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے:حافظ حسین احمد

  



کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے مسلمانوں نے ہمیشہ اپنی مذہب کیلئے قربانیاں دی ہیں اب ثابت ہوگیا کہ دنیا میں عالمی دہشتگرد امریکہ اور ان کے آلہ کار ہیں جنہوں نے ہمیشہ مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کئے جمعیت علماء اسلام اس صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے اور الیاس نامی مسلمان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جرات کا مظاہرہ کر کے اس انسان کا مقابلہ کیا اور قرآن پاک کو بچا یا ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قرآن پاک کو جلانا ان کی توہین کرنامسلمانوں کی دل آزاری ہے، یہ عالم اسلام پر براہ راست حملہ اوربدترین دہشت گردی ہے،دنیا کے ایک ارب اسی کروڑ مسلمانوں پر حملہ ہے، دنیا کے امن کے دشمنوں نے یہ حملہ کیا ہے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، مغربی دنیا عالم اسلام کے خلاف تہذیبی جنگ شروع کی ہے،اسلام دشمن قوتیں قرآن پاک،ناموس رسالتﷺ،عقیدہ ختم نبوتﷺ کے خلاف جنگ کے خلاف لٹریچر تیارکررہی ہے میڈیا پروپیگنڈہ کر رہی ہے،اسلام نے اقلیتوں کو تحفظ دیاہے اس لیے پاکستان او رعالم اسلام میں اقلیتیں محفوظ ہیں مگراقلیتوں کے حقوق کے نام نہاد چمپیئن بننے والوں کو ایک ارب اسی کروڑ مسلمانوں کی دل آزادی نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا  کہ اسلام ومسلم دشمنی منافقت ودغلی پالیسی اور یہ اسلام ومغرب کے خلاف بھی سازش ہے،قرآن پاک نذرآتش کرنے کے موقع پر ردعمل دکھانے والا نوجوان امت مسلمہ کا ہیرو بن گیا ہے، ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت پاکستان اس مسئلہ کو سفارتی چینل پر بین الاقوامی سطح پر اُٹھائیں دنیا کی کسی قانون میں اس دہشت گردانہ حرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ