جرمن کمپنی بی اے ایس ایف نے چین میں پیٹروکیمیکل پلانٹ کی تعمیرشروع کردی

جرمن کمپنی بی اے ایس ایف نے چین میں پیٹروکیمیکل پلانٹ کی تعمیرشروع کردی

  



 بیجنگ(یواین پی)جرمنی کی کیمیکل کمپنی بی اے ایس ایف نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں پیٹروکیمیکل پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، اس منصوبے پر 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کیمیکل پلانٹ گوانگ ڈانگ کے شہر ڑان جیانگ میں تعمیر کیا جائیگا اور یہ مکمل طور پر غیر ملکی سرمائے سے تعمیر ہونیوالا پہلا چینی پلانٹ ہوگا۔

اس پلانٹ میں ابتداء  میں انجینئرنگ پلاسٹک، تھرموپلاسٹک پولی یوریتھین اور آٹوز، الیکٹرانکس اور نئی گاڑیوں میں استعمال ہونے والی کیمیکل مصنوعات تیار کی جائیں گی۔اس کے پہلے پیداواری مرحلے کا  آغاز 2022 ء میں ہوگا جس میں سالانہ 60 ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔ اس پلانٹ کی تکمیل 2030 ء میں ہوگی اور تکمیل پر اس کی پیداواری صلاحیت 2 لاکھ 90 ہزار ٹن سالانہ ہوگی۔

مزید : کامرس