موٹر سائیکل اور رکشہ کی پیداوار میں 17.89فیصد کمی ہو گئی، پی اے ایم اے 

    موٹر سائیکل اور رکشہ کی پیداوار میں 17.89فیصد کمی ہو گئی، پی اے ایم اے 

  



اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.89فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک ملک میں 524528 یونٹس موٹر بائیکس اور رکشوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.89فیصد کم ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں 638831 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔پہلے چار مہینوں میں ہنڈا موٹر سائیکل کی پیداوار میں 10.31 فیصد، سوزوکی موٹرسائیکل کی پیداوار میں 13.15فیصد اور طرح یونائیٹڈ آٹو موٹر سائیکل کی پیداوار میں 24.48 فیصد  کمی ریکارڈ کی گئی۔ روڈ پرنس موٹرسائیکل کی پیداوار میں کمی کا تناسب 34.62 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور روڈ پرنس رکشوں کی پیداوار میں کمی کا تناسب 13.81فیصد رہا۔ 

مزید : کامرس