سی پیک منصوبہ دشمن طاقتوں کو ہضم نہیں ہورہا‘ خواجہ حبیب الرحمان

سی پیک منصوبہ دشمن طاقتوں کو ہضم نہیں ہورہا‘ خواجہ حبیب الرحمان

  



لاہور(این این آئی)یران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، منصوبے کی تکمیل سے معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور ہم مضبوط و مستحکم معیشت سے ہمکنار ہو کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوں گے۔اپنی رہائشگاہ پر مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کئی عالمی طاقتوں کو ہضم نہیں ہورہی یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف حیلوں اور بہانوں سے اس منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں،امریکی نائب وزیر خارجہ کا منصوبے کو متنازعہ بنانے کیلئے حالیہ بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،سی پیک پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اس لئے اس کو سبوتاژ کرنے کا ہر حربہ آزمایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی اوراستحکام بھلا کیسے ہضم ہو سکتا ہے اس لئے ہمارے اس مکار دشمن نے اپنی تمام تر سازشوں کا رخ سی پیک کی جانب موڑ دیا اور اسے سبوتاژ کرنے کے جنون میں مبتلا ہے۔ اس مقصد کیلئے اس نے امریکہ کو اپنا ہمنوا بنایا جس کے اس خطے میں اپنے بھی توسیع پسندانہ عزائم ہیں۔ اس طرح امریکہ اور بھارت الگ الگ بھی اور مشترکہ طور پر بھی سی پیک کو سبوتاڑ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

مزید : کامرس