ملکی معیشت میں خواتین کا اہم کردار ہے‘ صدرراولپنڈی چیمبر

   ملکی معیشت میں خواتین کا اہم کردار ہے‘ صدرراولپنڈی چیمبر

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں خواتین کا اہم کردار ہے۔۔ چیمبر کے پلیٹ فارم سے خواتین کواپنی آواز حکومتی ایوانوں میں موئژ انداز میں پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔چیمبر میں ویمن انٹرپرنیورزکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹیوں اور اداروں میں بزنس ویمن کو نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے ویمن چیمبر کی گروپ لیڈر ثمینہ فاضل کو یو بی جی کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے کی نامزدگی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر آر سی سی آئی نے وفد کو بتایا کہ راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام تیسری تین روزہ آل پاکستان ویمن چیمبرز صدور کانفرنس یکم دسمبر کوشروع گی۔کانفرنس میں ملک بھر سے ویمن چیمبرز کی صدور و عہدیداران شرکت کریں گی۔  کانفرنس کا مقصد ویمن انٹر پرینیورز کو درپیش مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے کوششیں تیز کرنا ہے تاکہ وہ آگے آئیں اور قومی دھارے میں شامل ہو کر ملکی معشیت میں اپنا کردار ادا کر سکیں،  باہمی رابطوں کو بہتر بنا سکیں اور خواتین کو انٹر پرنیورشپ اور کاروبار کی طرف راغب کر سکیں۔ نیز ملکی معاشی پالیسی میں اپنا نقطہ \بھی پیش کر سکیں۔ راولپنڈی میں جدید ایکسپو سنٹر قائم کیا جائے تاکہ خواتین خاص طور پر ہنر مند خواتین کی مصنوعات کی نمائش کی جاسکے۔خواتین کو کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں۔اس موقع پر اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر بھی موجود تھیں۔

مزید : کامرس