فیصل آباد چیمبر کا 36رکنی وفد 1ہفتے کے تجارتی دورہ پر سعودی عرب روانہ 

   فیصل آباد چیمبر کا 36رکنی وفد 1ہفتے کے تجارتی دورہ پر سعودی عرب روانہ 

  



فیصل آباد (بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پہلا تجارتی وفد صد ر رانا محمد سکندر اعظم خاں کی قیادت میں سعودی عرب روانہ ہو گیا ہے۔ 36رکنی وفد سعودی عرب میں سات روزہ قیام کے دوران جدہ، مکہ اور مدینہ کے چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دوروں کے دوران سعودی عرب کے تاجروں اور صنعتکاروں سے دو طرفہ تجارت بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ اس دورے کے دوران وفد کے ممبران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس سے ملاقات کے علاوہ غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا بھی دورہ کرے گا۔ روانگی سے قبل صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے وفد کے ممبروں کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی پن لگائیں اور انہیں کہا کہ وہ حجاز مقدس میں قیام کے دوران پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کریں۔ گزشتہ روز اس وفد کے ارکان کی ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں تمام ممبران کو ویزے اور پاسپورٹ کے علاوہ احرام بیلٹ، بیگ اور ستارہ گروپ آف کمپنی کی طرف سے عمرہ کے بارے میں معلوماتی کتب پر مبنی تحائف بھی پیش کئے گئے۔ وفد میں نائب صدر بلال وحید شیخ، سابق سینئر نائب صدر فاروق یوسف اور ایگزیکٹو ممبران رانا اکرام اللہ، حبیب الرحمن گل، محمد سعید اقبال اور بابر شہزاد کے علاوہ دیگر ممبران بھی شامل ہیں۔ 

مزید : کامرس