میکانائزڈ فارمنگ کے فروغ کیلئے زرعی آلات و مشینری پر سبسڈی کی فراہمی

  میکانائزڈ فارمنگ کے فروغ کیلئے زرعی آلات و مشینری پر سبسڈی کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی) سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت مختلف فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے،صوبے میں جدید نظام کاشتکاری متعارف کرانے کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،میکانائزڈ فارمنگ کے فروغ کیلئے زرعی آلات و مشینری پر سبسڈی کی فراہمی جاری ہے،فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کھادوں پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کے اسباب اور وجوہات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور آئندہ سیزن کپاس کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے قابل عمل اقدامات تجویز کیے جائیں۔
جو فی ایکڑ پیداوار کا باعث ہوں۔انہوں نے کہاکہ امسال گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے۔ گندم کے بیج پر سبسڈی والے 4 لاکھ 32 ہزار 500 تھیلوں کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں مقرر کیے گئے کرائٹیریا پر پورا اترنے والے کاشتکاروں کو ہی بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
tca/irf/rmq 1440

مزید :

کامرس -