کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے،شیزہ بٹ
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر شیزہ بٹ نے کہا ہے کہ کامیاب شوبز زندگی گزارنے کے لئے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور شوبز کے ساتھ ساتھ گھر والوں کے لئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے،اداکاری آسان کام نہیں،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رقص میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔