ثقافت کے گڑھ لاہور میں ٹی وی ڈرامہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے، یار محمد شمسی صابری

ثقافت کے گڑھ لاہور میں ٹی وی ڈرامہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے، یار محمد شمسی ...

  



لاہور (فلم رپورٹر) جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد معروف پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی صابری نے کہا ہے کہ شوبز میں ایک عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی خود کو طالبعلم سمجھتاہوں کیونکہ فن ایک سمندر کی مانند ہوتا ہے اور انسان اپنی زندگی میں کبھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے فن کوسیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری اصل پہچان تھیٹرہے پچھلے دس پندرہ سالوں سے جرمنی میں ثقافت کے فروغ کیلئے کام کررہا ہوں جب بھی مجھے کسی اچھے کام کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تو میں فوراً کام کرنے کی حامی بھر لیتا ہوں۔یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ کراچی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے پور ے عروج پر ہے لیکن مجھے دکھ اور افسوس ہوتا ہے کہ ثقافت کے گڑھ لاہور میں ٹی وی ڈرامہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔

لیکن میں نا امید نہیں اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ چند برسوں میں فلم انڈسٹری اور ٹی وی ڈرامہ دوبارہ سے اپنے مقام پر واپس آجائے گا۔

اس کے لئے جہاں پر بھی میری خدمات درکار ہوں گی تو میں ہر وقت حاضر ہوں۔

مزید : کلچر