ون ڈے ڈرامہ سٹیج کے لئے زہر قاتل ہے، ہدایت کارہ سنگیتا

ون ڈے ڈرامہ سٹیج کے لئے زہر قاتل ہے، ہدایت کارہ سنگیتا
 ون ڈے ڈرامہ سٹیج کے لئے زہر قاتل ہے، ہدایت کارہ سنگیتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ون ڈے ڈرامہ سٹیج کے لئے زہر قاتل ہے، ایک دن کے ڈرامے سے جہاں سٹیج فنکار مالی پریشانیوں کا شکار ہورہے ہیں وہیں بنا ڈائریکشن کے بننے والے ڈراموں کا معیار بھی بالکل گر گیا ہے، سٹیج کو تباہ کرنے کی کوشش کر نے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے سٹیج کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے یہی لوگ ہیں جو ایک د ن کا ڈرامہ بنا تے ہیں اور اپنا ٹائم پاس کر ر ہے ہیں، سٹیج ڈرامہ ایک شعبہ ہے ایک انڈسٹری ہے جس سے نہ جانے کتنے لوگوں کا روزگار منسلک ہے، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے معروف رائٹر ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ کی جانب سے سٹیج ڈرامہ بچاؤ مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، سنگیتا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری ایک وسیع شعبہ ہے جس میں سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔، جیسے جیسے جد ید ٹیکنالوجی آ رہی ہے انڈسٹری مزید آگے کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس کی وسعت میں اضافہ ہورہا ہے،شوبز انڈسٹری میں سٹیج ڈرامہ ایک ایسا مقام ہے جہاں سے فنکار نکھر کر اور اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر آگے کی جانب بڑھتا ہے۔

اور سٹیج پر کام کر کے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر فلم یا ڈرامہ میں آنے والے فنکار کسی بھی مقام پر نہیں ہارتے کیونکہ فلم یا ڈرامہ میں سب کچھ ریکارڈ اور ایڈٹ کرنے کے بعد عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جبکہ سٹیج ایسا مقام ہے جہاں فنکار نے ڈائریکٹ عوام کے سامنے پرفارم کرنا ہوتا ہے جو کہ ایک مشکل ترین کام ہے۔

مزید :

کلچر -