شوبز میں میرٹ کے بجائے منظور نظر افراد کو نوازا جاتا ہے،ظفر عباس

شوبز میں میرٹ کے بجائے منظور نظر افراد کو نوازا جاتا ہے،ظفر عباس
 شوبز میں میرٹ کے بجائے منظور نظر افراد کو نوازا جاتا ہے،ظفر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے کہا ہے کہ نئی فلم ”دال چاول“میں ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گا شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملی تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم احباب کی حوصلہ افزائی پر جدوجہد جاری رکھی۔ آج اداکارمیگا پراجیکٹس کر رہا ہوں۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں،صرف اپنے کام پر فوکس کرتا ہوں کیونکہ میری کوشش ہے کہ پروڈیوسر سمیت کسی کو میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے حالات اور ماحول اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی۔ پاکستان فلم انڈسٹری اچھے دور میں داخل ہوچکی ہے جس کی ایک وجہ پڑھے لکھے لوگوں کا آگے آنا ہے۔میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کررہاہوں۔

مزید :

کلچر -