دماغ پر نقش رہ جانے والے کردارکرنے کی خواہش ہے‘ روز بٹ

  دماغ پر نقش رہ جانے والے کردارکرنے کی خواہش ہے‘ روز بٹ
   دماغ پر نقش رہ جانے والے کردارکرنے کی خواہش ہے‘ روز بٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر)میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں کیونکہ کسی بھی فنکار کا کردار یاد رکھا جاتاہے اگر کردار نگاری جاندار ہوتو وہ کریکٹر امر ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہاراداکارہ و ماڈل روز بٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں اس فلم میں مرکزی رول کر رہی ہوں اردو فلم ”غرور میں میرا رول اتنا مضبوط اور بہترین ہے کہ شائقین فلم میرے اس رول کو مدتوں یاد رکھیں گے فلم کی عکسبندی کاکام تیزی سے جاری ہے اسے جلد ریلیز کیا جائے گا فلم کے ڈائریکٹر خالد نوید ہیں۔ایک سوال کے جواب میں روز بٹ نے بتایا کہ میں فلموں میں ان کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں جن میں کچھ کر دکھانے کا مارجن موجود ہوتا ہے۔میری خواہش ہے کہ لوگ مجھے ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر جانیں۔

مزید : کلچر