لاہور آرٹس کونسل اور ترکش کلچرل سنٹرکے تعاون سے ”صوفی نائٹ“ کا انعقاد

لاہور آرٹس کونسل اور ترکش کلچرل سنٹرکے تعاون سے ”صوفی نائٹ“ کا انعقاد

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور یونس ایمری انسٹی ٹیوٹ ترکش کلچرل سنٹرکے مشترکہ تعاون سے ”صوفی نائٹ“ کا انعقاد کل شام 5بجے الحمرا ہال نمبر 2میں ہوگا جس میں ترکش آرٹسٹ اپنے منفرد انداز میں صوفی رقص پیش کریں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمرا کے پلیٹ فارم سے عوام کے لئے منفرد نوعیت کے اعلی اور معیاری پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔

مزید : کلچر