سہراب افگن نے نئے اورباصلاحیت فنکاروں کو متعارف کروانے کا بیڑا ٹھا لیا

سہراب افگن نے نئے اورباصلاحیت فنکاروں کو متعارف کروانے کا بیڑا ٹھا لیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے نئے اورباصلاحیت فنکاروں کو متعارف کروانے کا بیڑا ٹھا لیا۔انہوں نے نیو ٹیلنٹ کو متعارف کروانے کیلئے دوبارہ سے اپنی پروڈکشن کمپنی یو ایس انٹرٹینمنٹ کو پوری طرح فعال کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ان کی کمپنی ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے خاص شہرت رکھتی ہے۔سہراب افگن کا کہنا ہے کہ میرا مقصد نیو ٹیلنٹ کو متعارف کروانا ہے اس لئے اپنی پروڈکشن پر دوبارہ کام شروع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی یو ایس انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے متعددپراجیکٹس میں ہمیشہ نئے اورباصلاحیت فنکاروں کو مواقعے فراہم کئے ہیں، اور اب بھی یہی عزم لیکر دوبارہ پروڈکشن پر کام شروع کیا ہے۔وہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کئی ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

مزید : کلچر