کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو،ثنا بٹ

کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو،ثنا بٹ
 کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو،ثنا بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)فلم ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ثنا بٹ نے کہا ہے کہ ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی۔ثنا بٹ نے بتایا کہ اس وقت تھیٹر میں بھی نمبر ون کی دوڑ چل نکلی ہے مگر ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی جو لڑکیاں رول کا گلہ کرتی ہیں ان میں سیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف حسدکی آگ میں جلتی رہتی ہیں‘ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اس بات کاخیال رکھا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کروں جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے کیونکہ فنکار ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے اپنے کام سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔میں ان دنوں ٹی وی میں کام کررہی ہوں۔میں نے ٹی وی اور تھیٹر دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر نام کمایا ہے۔

مزید :

کلچر -