سٹیج پر پر فارم کر نے کا مزہ آتا ہے،اداکارہ وپرفرامرہیر جٹ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ہیر جٹ نے کہا ہے کہ فلموں سے زیادہ سٹیج پر پر فارم کر نے کا مزہ آتا ہے پنجابی فلمیں اب ہماری انڈسڑی کو سہار ا دے سکتی ہے میں محنت اور منفر د پر فارمنس کی وجہ سے شائقین کے دلوں میں بستی ہوں۔ہیر جٹ نے کہا کہ سٹیج پر کام کر نا مشکل کام ہے مگر مجھے شروع سے سب سے زیادہ سٹیج پر ہی کام کر نے کا مزہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی اداکارائیں اب ٹی وی کا رخ کر چکی ہیں اب تمام فلم میکروں کو چاہیے کہ وہ اس انڈسٹری کے لئے معیار کو ترجیح دیں۔
پاکستان میں موجود اداکارائیں گلیمر کے نام پر جو کچھ کررہی ہیں وہ نا قابل بیان ہے ہمیں اپنی فلموں میں میعار کو بہتر کر نا ہوگا۔