کسی وقت بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوسکتی ہے،طلال چوہدری کا دعویٰ 

کسی وقت بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوسکتی ہے،طلال چوہدری کا دعویٰ 

  



فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ کسی وقت بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوسکتی ہے تاہم2020میں مڈٹرم الیکشن بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کومیاں نوازشریف کی بیماری کابھی علم ہے اجازت بھی حکومت نے خوددی، عدالت سے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط مستردکئے جانے اورغیرمشروط طورپرانہیں علاج کے لئے باہرجانے کے فیصلے سے حکومت پریشان ہے پہلے عدلیہ پرتنقیداوراب دوبارہ بیماری پرسیاست شروع کرکے وہ اپنی جیت نکالناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیل کی بات کرنے والوں کونواز شریف کے ماضی کویاد رکھنا چاہئے جولیڈراہلیہ کوبسترمرگ پرچھوڑکربیٹی سمیت جیل جانے کے لئے واپس آسکتا ہے وہ اب علاج سے صحت  یاب ہونے کے کے بعد  واپس کیوں نہیں آئے گا؟۔وہ ہربات پرپو رے اترنے والے لیڈرہیں یوٹرن والے نہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز اور میاں شہباز شریف کی توجہ صرف میاں نوازشریف کے علاج پرہے اوروہ بیماری سے پریشان ہیں جب میاں نوازشریف کی صحت بہترہوگی تووہ بھی واپس آئیں گے اورمریم نوازاورمیاں شہبازشریف عوام کے درمیان سیاست کریں گے۔

طلال چوہدری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر