عزت رسول کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں: علمائے اہلسنت پاکستان 

عزت رسول کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں: علمائے اہلسنت پاکستان 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر پیرمیاں عبدالخالق قادری، مفتیء اعظم سندھ مفتی محمدجان نعیمی، سربراہ جمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر ودیگر نے مرکزی عزت رسول ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عزت رسول کی خاطرہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کلمہ گو پر فرض ہے، موجودہ حکومت قادیانیوں کے لیے نرم گوشہ رکھنا چھوڑ دے، قادیانی ملک اور قوم کے وفادار نہیں، یہ دشمنان اسلام ہیں، مرکزی جماعت اہلسنّت ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ میدان عمل میں سرگرم ہے، قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی کا مشن تا قیامت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے 18 سال سے کم عمر کے افرادکے قبول اسلام کے خلاف پاس کردہ بل آئین اور اسلام کے خلاف ہے، ایساں قانون توغیر اسلامی  ملکوں میں بھی نہیں ہیں ہے،یہ انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل ہے،حکومت اس بل کو فوری طور پر واپس لے، ماہ ربیع الاول میں جب مسلمانان حضور پاک کا میلاد منا رہے تھے ایسے میں حکومت کی جانب سے کرتا پور راہداری کو کھولا گیا اوراس کی خوشی میں حکمران میلاد منانابھی بھول گئے،یہ دین سے بیزاری کا عمل ہے۔ انہوں  نے کہا کہ حکمرانوں کے قول وفعل میں تضادہے، ریاست مدینہ کے دعویدار دشمنان اسلام کی پشت پناہی کر رہے ہیں دین اسلام میں اقلیتوں کے حقوق موجود ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔ غریب سادہ لوح لوگوں کو ورغلا کر دین ایمان کی دولت کو لوٹا جا رہا ہے، عوام کا یہ جم غفیر حکمرانوں اور عالمی طاقتوں کو بتانا چاہتا ہے کہ ہم رسول اللہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان پر فرض ہے، امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒروحانی طورپر آج بھی ہماری قیادت فرما رہے ہیں، قادیانیوں کے لیے نرم گوشہ رکہنے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں، پاکستان اکابرین اہلسنّت نے بنایا ہے اور اس کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، عزت رسول کی خاطر آج ہم جمع ہوئے ہیں جس نے رسول اللہ ﷺسے وفاداری کی وہ کامیاب رہا ہے، امت مسلمہ کے لیے پیغام ہے کہ عزت رسول کی خاطر متحد و منظم ہوجاؤ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا مرکزی جماعت اہلسنّت کے قائدین اور کارکنان ان کی سنت ادا کرتے رہیں گے،  حضور پاک کے دور میں لڑی گئی جنگوں میں 300  مسلمان شہید ہوئے جبکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سیدنا ابوبکر کی قیادت میں ہونے والی صرف ایک جنگ میں 1200 سے زائد مسلمانوں نے عزت رسول پر اپنی جانں قربان کردیں۔کانفرنس سے  پیر آف لنواری شریف پیر نوراللہ قریشی،پیر کرم اللہ الاھی،پیر ضمیر شاہ جیلانی،صاحبزادہ مفتی نذیر احمد جان نعیمی،پیر عبدالعلیم قادری،پیر ایوب جان سرھندی، پیر نور اللہ قریشی، سید ضیا اللہ شاہ،صاحبزادہ زبیر ھزاروی،مولانا عبدالقیوم او?ار نعیمی،علامہ خادم حسین نعیمی، علامہ احمد صادق بغدادی نعیمی علامہ حبیب اللہ نعیمی و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر