تجارتی نمائشوں میں غیر ملکیوں کی آمد، معیشت کیلئے خوش آئند ہے: محمد میاں سومرو

  تجارتی نمائشوں میں غیر ملکیوں کی آمد، معیشت کیلئے خوش آئند ہے: محمد میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اکنامک رپورٹر) وفاقی وزیر برائے نجکاری، محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان میں منعقدہ مختلف تجارتی نمائشوں میں غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اس بات کی غمازہے کہ پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری رونما ہو رہی ہے اور غیرملکیوں کی آمد سے ملکی معیشت پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی نمائشوں میں غیر ملکی کمپنیاں جن میں کوریا، بنگلہ دیش، ایران، اٹلی، ملائیشیا، انڈونیشیا، امریکہ، تھائی لینڈ، جرمنی، فرانس، دبئی، جاپان، ترکی، سری لنکا اورافغانستان و دیگرممالک کی کمپنیاں بھرپورشرکت کر رہی ہیں، یہ بات انہوں نے ایکسپو سنٹر کراچی میں دوسری عالمی اشیاصارف نمائش ایکسپو 2019 کے کامیاب انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نجکاری نے ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدعذیر نظام اوران کی ٹیم کو دوسری عالمی اشیاصارف نمائش ایکسپو 2019 کے کامیاب انعقاد پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ کنزیومر ایکسپو- 2019 کے کامیابی سے دیگرممالک میں پاکستان کاامیج مزید بہترہواہے۔وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی مندوبین نے 11 ویں انٹیرئیرز پاکستان ایکسپو میں بھی شرکت کی جو رواں ماہ ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب غیر ملکی مندوبین اور غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کے دو میگا شہروں میں تجارتی نمائشوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ دنیا کو یہ احساس ہونے لگا ہے کہ پاکستان منافع کمانے کے لئے ایک اچھا اور محفوظ ملک ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارتی نمائشوں اور اس طرح کے دیگر نما ئشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی اچھا اور مثبت تصورمزید ابھرے گا۔دریں اثناکراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل، ٹوٹوک پریاناموتونے، دوسری عالمی اشیاصارف نمائش ایکسپو 2019 کے تیسرے دن ایکسپو سنٹر کراچی میں صارف مصنوعات میلہ ایکسپو 2019 کا بھی دورہ کیاوہ مختلف اسٹالوں پر گئے اورغیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کے لگائے گئے سامان اور اشیاصارف میں گہری دلچسپی لی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنزیومر پروڈکٹس میلہ ایک عمدہ نمائش ہے اور انڈونیشیا کی مزید کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تجارتی معاہدوں میں شرکت میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس طرح کی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہاں ہیں۔عزیر نظام نے بتایا کہ تین روزہ نمایش میں 22 سے 24 نومبر تک 30کمپنیوں کے درمیان 100ملین ڈالرکے معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں۔ نمائش میں فیشن زیورات، خوبصورتی اورصحت و تندرستی، جوتے اور بیگ، گھریلو سامان، کھلونے اور بچوں کی مصنوعات، کھانا، اسٹیشنری اور تعلیم، دفتری سامان اور فرنیچر اور دیگر اشیاصارف کو متعارف کرایا گیا۔ نمائش میں پاکستان، چین، کوریا، بنگلہ دیش، ایران، اٹلی، ملائیشیا، انڈونیشیا، امریکہ، تھائی لینڈ، جرمنی، فرانس، دبئی، جاپان، ترکی، سری لنکا، اور برما م سے تعلق رکھنے والی مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی۔65000سے زیادہ لوگوں نے جن میں غیر ملکی مندوبین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔