بلوچستان کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گی،شاہ زین بگٹی
کوئٹہ (آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و نو منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے، نواب اکبر خان بگٹی نے ہر دور میں بلوچستان کی حقوق کیلئے جدوجہد اور قربانیاں دی ہیں ہم ان کے نقش قدم پر چل کر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قبائلی عمائدین جے ڈبلیو پی کے ورکر زین کوہ اور ڈیرہ بگٹی کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت دینی فریضہ سمجھتا ہوں،ترقیاتی فنڈ اور کاموں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کرتا رہوں گاتمام محکمے عوام کو جوابدہ ہیں غریب کی آواز ہر سطح پر بھر پوراٹھا یا جائے گا، بلوچستان کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گی، میں اور ایم پی اے نوابزادہ گہرم خان بگٹی دن رات عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے، عوام اب تبدیلی محسوس کرینگے کہ عوامی نمائندے کس طرح ہوتے ہیں ماضی میں ڈیرہ بگٹی سوئی کے عوام کے ترقیاتی فنڈز کی بندربانٹ کی گئی ہے اب تک اسکیمات کی تفصیل عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔
شاہ زین بگٹی