سندھ حکومت کا ایچ آئی وی تشخیصی سنٹر ز، خواتین، بچوں کیلئے خصوصی مراکز بنانے کا فیصلہ 

  سندھ حکومت کا ایچ آئی وی تشخیصی سنٹر ز، خواتین، بچوں کیلئے خصوصی مراکز ...

  



کراچی (این این آئی) سندھ میں ایچ آئی وی،ایڈز کے پھیلاو کے سبب سندھ حکومت نے صوبے کے مزید چھ اضلاع میں ایچ آئی وی ڈائیگنوسٹک اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایچ آئی وی ایکٹ میں بھی ترمیم کرکے قابل علاج مرض سے بچاؤ کے لیے قوانین مزید سخت کیے جائینگے جبکہ ایچ آئی وی کے شکار بچوں اور انکے اہلخانہ کی مالی وسماجی مدد کے لیے بھی اقدامات کو بہتربنایاجائیگا۔ سندھ ایڈ زکنٹرول پروگرام کیمطابق 33ملین روپے ایچ آئی وی کٹس اور درکار ادویات کی خریداری پرخرچ کیے گئے جبکہ ایک ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیاگیاہے جس کے ذریعے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثر ہ مریضوں اور انکے اہلخانہ کی سماجی،تعلیمی ومالی ضرورت پر خرچ کیاجائیگا۔ محکمہ صحت سندھ پیپلزمیڈیکل کالج اسپتال نوابشاہ،سول ہسپتال میرپورخاص،جیکب آبادانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز،عبداللہ شاہ انسٹی یٹوٹ آف ہیلتھ سائنسزسیہون،سول اسپتال بدین،خیرپورمیڈیکل کالج ہسپتال خیرپورمیں ایچ آئی وی ڈائیگنوسٹک اینڈٹریٹمنٹ سینٹرزقائم کرے گی۔ادھر سندھ حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں میں موجود سزایافتہ قیدیوں کے جامع سروے کا آغاز کیاہے، تمام سزایافتہ قیدیوں سے انکے بچوں اور انکی تعلیم سے متعلق دریافت کیاجارہاہے اور معلوم کیاجارہاہے کہ سزایافتہ قیدیوں کے بچوں کو بنیادی واعلی تعلیم میسر ہے یا نہیں اور انکے تعلیمی اخراجات کس طرح ادا کیے جارہے ہیں سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر کی تمام جیلوں میں موجود سزایافتہ قیدیوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔سزایافتہ قیدیوں کے بچوں کیلئے لازمی ومفت تعلیم کی فراہمی کا پروگرام سندھ اسمبلی سے رواں سال منظورکردہ سندھ پریژن اینڈ کریکشنل فیسیلیٹیز ایکٹ کے ضمن میں کیاجارہاہے۔دریں اثنا سندھ حکومت نے صوبے بھر میں خواتین وبچوں کے ساتھ زیادتی،تشدد اور دیگر سماجی مسائل کو روکنے اور متاثرہ افراد کو مدد وتحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ادارہ تحفظ اطفال سندھ او ر خواتین سے متعلق موجود قانون میں ترمیم کے زریعے سندھ میں ون ونڈو آپریشن کے تحت خواتین وبچوں کے لیے سینٹرز قائم کیے جائینگے اور تشدد وزیادتی کے شکار خواتین وبچوں کو ایک چھت کے نیچے درکار تمام معاونت فراہم کی جائے گی مجوزہ منصوبے کے تحت سندھ حکومت ایک سینٹر بنائے گی سماجی وجسمانی تشدد وزیادتی کے شکار خواتین وبچوں کوسینٹر میں قیام کی سہولت حاصل ہوگی۔

سندھ حکومت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر