چولستان میں اراضی کی الاٹمنٹ‘ سیکرٹری کالونیز کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم

  چولستان میں اراضی کی الاٹمنٹ‘ سیکرٹری کالونیز کو قانون کے مطابق فیصلہ ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ بہاولپوربنچ کے جج مسٹرجسٹس شاہدبلال حسن نے صرف نان چولستانیوں کوچولستان میں اراضی کی الاٹمنٹ بارے رٹ پٹیشن پرسیکرٹری کالونیز کوچارہفتے میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم دیا(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ہے فاضل عدالت نے یہ حکم چوہدری محمداقبال گجر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرکردہ ایک رن پٹیشن نمبر8586-19/BWP بعنوان محمدصدیق بنام صوبہ پنجاب وغیرہ کی سماعت کے بعدجاری کیاجس میں نان چولستانی اراضی کوچولستان میں شامل کرکے صرف اورصرف چولستانیوں کوالاٹ کرنے کانوٹیفکیشن غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی گئی تھی یہ نوٹیفکیشن13 ستمبر2019 کوجاری کیاگیاجس کے ذریعے5/3/2013 کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کی گئی تھی مسٹرجسٹس شاہدبلال حسن نے رٹ درخواست کی سماعت کے بعدسیکرٹری کالونیز/ ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کورٹ پٹیشن میں کی گئی استدعاپرقانون کے مطابق چارہفتے میں سماعت کے بعدفیصلہ کاحکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر