کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ

  کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار احمد خان بزدار کی ہدایت کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان نے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت احمد کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔کیبنٹ کمیٹی میں صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ریٹائرڈ سردار(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

ہاشم ڈوگر،انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضے شاہ،مبشر میکن اور دیگر اعلی افسران شامل تھے۔کیبنٹ کمیٹی نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں پارلیمنٹیرینز اور انتظامیہ کے ساتھ طویل اجلاس منعقد کرکے ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست علی مزاری،اراکین قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ،سردار نصراللہ دریشک،ایم پی ایے سردار محسن عطا کھوسہ اور دیگر پارلیمنٹرینز کے علاوہ کمشنر مدثر ریاض ملک،آرپی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنرز وقاص رشید،افضل ناصر،ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء،ڈی پی اوز اسد سرفراز،احسن سیف اللہ، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،منصور احمد،اے سی جی محمد صفات اللہ اور دیگر افسران موجود تھیکیبنٹ کمیٹی نے دونوں اضلاع میں تعینات پولیس کی کارکردگی، راجنپور کے کچہ آپریشن، ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے آپریشن کا جائزہ لیا گیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ملکر کام کریں گے۔صوبائی وزیر قانون پنجاب بشارت احمد راجہ نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کا قیام اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔ڈپٹی کمشنرز کم از کم ہر 15روز بعد میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ میٹنگ کریں۔ پارلیمنٹیرینز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے فورسز کے لئے گاڑیاں اور جدید اسلحہ سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنا ہوگا کمشنر مدثر ریاض ملک،آر پی او عمران احمر نے کہا کہ انتظامیہ علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لارہی ہے۔مطوبہ مقاصد کے حصول کیلئے پارلیمنٹیرینز،انتظامیہ،فورسز اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے ہوگا۔مشترکہ کارروائی سے حوصلہ افزا نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں دریں اثناء میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت احمد نے کہا کہ ریجن کے دوروں کا مقصد علاقہ میں امن وامان کی صورتحال،پولیس وسائل اور ضروریات کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہ تین پیکج پر کام کررہے ہیں۔ پہلے پلان میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ایکشن پلان،دوسرے میں فورسز کی ضروریات اور تیسرے پلان میں علاقہ کی سوشل ڈویلپمنٹ کی بہتری کیلئے جامع پیکج پر کام کیا جائیگا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو رپورٹ پیش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر فورسز کا مورال گرنے نہیں دیں گے۔ پولیس علاقہ میں جرائم کے خاتمہ کیلئے کام کرکے گی۔افرادی قوت اور وسائل کی کمی دور کرنے کیلئے وزیر اعلی کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر