ضلع خانیوال: اساتذہ کا بلدیاتی ایکٹ کیخلاف سیاہ پیٹیاں باندھ کر مظاہرہ 

      ضلع خانیوال: اساتذہ کا بلدیاتی ایکٹ کیخلاف سیاہ پیٹیاں باندھ کر مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورو نیوز+ نمائندہ پاکستان )  ضلع خانیوال کے اساتذہ نے  بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ہے ۔تعلیمی اداروں کو بلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے پر ضلع خانیوال کے اساتذہ نے محمد اقبال ندیم پھل  مرکزی جنرل سیکریٹری، ضلعی صدر پنجاب ایس ای ایس(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)


 ٹیچرز ایسوسی ایشن خانیوال اور جلیل احمد خان ڈاھا صوبائی میڈیا ایڈوائزر کی زیر قیادت سیاہ پٹیاں باندھ کر بھر پور احتجاج کیا اور حکومت کو باور کروایا اگر اس بلدیاتی ایکٹ کو واپس نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج جاری رہے گا حالات خراب ھونے کی ذمے داری اعلء حکام پر عائد ھوگی اس موقع پر ضلع بھر کے آے ھوئے اساتذہ نے گورنمنٹ ماڈل ھائیر سکینڈری سکول کے سبزہ زار پر اکھٹے ھوکراحتجاج نوٹ کروایا اس موقعہ پر مہر اکرم ہراج،بشیر احمد سیال، چودھری منیر احمد و دیگر اساتذہ موجود تھے
مظاہرہ