ڈینگی بخار کے شبہ میں ایک مریض نشتر داخل

ڈینگی بخار کے شبہ میں ایک مریض نشتر داخل

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی) نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں ایک مریض داخل ہوا ہے۔ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں اس وقت چھ مریض داخل ہیں۔پانچ مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک مریض کی ٹسٹ رپورٹ کا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

انتظار ہے۔تین مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء  ملتان سے خبر نگار خصو صی کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا 3 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر دو روز قبل ڈسچارج کر دیا گیا تھا،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں مجموعی طور پر ڈینگی میں مبتلا زیر علاج  مریضوں کی تعداد پانچ ہو گئی  ہے،جبکہ شبہ میں ایک مریض زیر علاج ہے،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق نشتر ہسپتال سے ڈینگی کے شکار ایک سو پچانوے  مریض اب تک صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں، جبکہ بیشتر مریض لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے مرض کا شکار ہو کر ملتان نشتر ہسپتال پہنچے ہیں 

مزید : ملتان صفحہ آخر