کالے یرقان کا حملہ‘دو خواتین سمیت 3افراد ہسپتال میں جاں بحق 

  کالے یرقان کا حملہ‘دو خواتین سمیت 3افراد ہسپتال میں جاں بحق 

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا دو خواتین سمیت تین افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق راجن پورکی رہائشی25سالہ حنفیاں بی بی‘ دستگیرکالونی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کی50 سالہ کرم خاتون اور ڈہرکی(سندھ) کارہائشی80سالہ دین محمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر