رحیم یار خان‘ مہنگائی کا جن بے قابو‘ انتظامیہ غائب‘ شہری لاوارث

  رحیم یار خان‘ مہنگائی کا جن بے قابو‘ انتظامیہ غائب‘ شہری لاوارث

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)صوبہ بھر کے دیگر حصوں کی طرح رحیم یارخان میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہے، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ لائی جا سکی ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں پھل اور سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ رحیم یارخان میں آلو 60روپے، پیاز 80 روپے، ٹماٹر 250 روپے، لہسن دیسی 230روپے، ادرک 330 روپے، بینگن 40 روپے، کھیرا 60روپے، کریلے 60 روپے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کلو،پالک 30 روپے گٹھی، لیموں چائنہ 60 روپے، میتھی 40 روپے گٹھی، بند گوبھی 70 روپے، پھول گوبھی 50 روپے، گھیا کدو 50 روپے، شلجم 35 روپے، سبز مرچ 180 روپے، شملہ مرچ 230روپے، اروی 65 روپے، بھنڈی 80 روپے، مٹر 60 روپے، مولی 20 روپے، گھیا توری 80روپے، گاجر دیسی 40 روپے، پھلیاں 70 روپے، مونگرے 100 روپے فی کلو جبکہ پھلوں میں سیب گولڈن 200روپے، سیب گاجا150 روپے، کیلا 50 روپے درجن، مسمی 60 روپے، انار 150 روپے، کینو50 روپے، انگور250 روپے، جاپانی پھل 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی گرانفروشی اور مہنگائی کم کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کروانے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہری لاوارث

مزید : ملتان صفحہ آخر