مہنگائی شرح میں 19.86فیصد اضافہ‘ گھریلو بجٹ درہم برہم‘ غریبوں کی چیخیں

  مہنگائی شرح میں 19.86فیصد اضافہ‘ گھریلو بجٹ درہم برہم‘ غریبوں کی چیخیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق21نومبر2019ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 19.86فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ6اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ24اشیاء کی قیمتوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر،دال ماش،دال مونگ،آلو،دال مسور،بیف،کیلا، آگ جلانے والی لکڑی،ڈبل روٹی،گڑ، ویجیٹیبل گھی،چینی،گھی(کھلا)،سگریٹ،دال پلیٹ، کوکنگ آئل، مٹن،دال چنا،چاول باسمتی(ٹوٹا)،چاول اری (6) کی قیمتوں میں اضافہ پیاز،لہسن،چکن (زندہ)،ایل پی جی (سلنڈر)، ا?ٹا،انڈہ (فارمی)کی قیمتوں میں کمی جبکہ خوردنی تیل،بیف پلیٹ،چائیکاکپ،چائے،خشک دودھ، الیکٹرک چارجز (50یونٹ)، جارجٹ،پیٹرول،موٹا لٹھا،صابن،ماچس،ھائی سپیڈ ڈیزل، نمک،انرجی سیور،دودھ(تازہ)، دہی، لان(کپڑا)،گندم، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،واشنگ سوپ،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
چیخیں