میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 93بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ کارروائی شروع

  میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 93بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ کارروائی شروع

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 93بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ18ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 18 لاکھ76ہزار روپے جرمانہ عائد۔3 مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔23نومبر2019؁ء کو ملتان(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

میں 8گھریلو صارفین کو8811یونٹس چوری کرنے پر164996روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 11 گھریلوصارفین کو15603یونٹس چوری کرنے پر224470روپے جرمانہ،وہاڑی میں 8 گھریلو صارفین کو7929یونٹس چوری کرنے پر128242روپے جرمانہ،بہاولپور میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو22374یونٹس چوری کرنے پر464892روپے جرمانہ،ساہیوال میں 12 گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو22175 یونٹس چوری کرنے پر281125روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج، رحیم یار خان میں 11گھریلواورکمرشل صارفین کو8630یونٹس چوری کرنے پر 154500 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 11گھریلو صارفین کو8413یونٹس چوری کرنے پر145700 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 3 گھریلو صارفین کو4528یونٹس چوری کرنے پر75000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلواورکمرشل صارفین کو20456 یونٹس چوری کرنے 237914 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر