میپکو: 8ہزار سے زائد نادہندگان کیخلاف آپریشن‘ کروڑوں کی ریکوری

میپکو: 8ہزار سے زائد نادہندگان کیخلاف آپریشن‘ کروڑوں کی ریکوری

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) نے ایک ماہ کے دوران 8ہزار522 پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 12کروڑ20 لاکھ روپے وصول کرلئے۔ ریجن بھر میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے پرائیویٹ رننگ اور مستقل نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

ٹیمیں نادہندگان کے خلاف کاروائی کررہی ہیں۔اکتوبر 2019ء کے دوران ملتان سرکل میں 2032 ڈیڈڈیفالٹرز سے 3کروڑ 10 لاکھ30ہزار روپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ ڈی جی خان سرکل میں 1085 مستقل نادہندگان سے2 کروڑ37لاکھ10ہزار روپے،وہاڑی سرکل میں 402ڈیڈڈیفالٹرز سے 88لاکھ80ہزار روپے،بہاولپور سرکل میں 1744 مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ32لاکھ30ہزار روپے،ساہیوال سرکل میں 571مستقل نادہندگان سے 83 لاکھ20 ہزار روپے، رحیم یار خان سرکل میں 529مستقل نادہندگان سے67لاکھ روپے،مظفرگڑھ سرکل میں 1170مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ98 لاکھ30ہزار روپے، بہاولنگرسرکل میں 424ڈیڈڈیفالٹرز سے 47لاکھ80ہزار روپے اور خانیوال سرکل میں 565مستقل نادہندگان سے 55 لاکھ80ہزار روپے وصول کئے گئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں اور واجبات / بقایا جات ادانہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کر دئیے جائیں۔

ریکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر