ہمارے علاقے میں کیوں آئے‘ خواجہ سراؤں کا ساتھیوں پر تشدد

  ہمارے علاقے میں کیوں آئے‘ خواجہ سراؤں کا ساتھیوں پر تشدد

  



خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) علاقے میں پروگرام کرنے پر خواجہ سراوں کا خواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تفصیل کے مطابق شہناز نامی خواجہ سرا اپنے دیگر خواجہ سرا ساتھیوں کے ہمراہ پروگرام کرنے کے لیے گیا تو اس علاقے کے خواجہ سراؤں نے ان پر حملہ کر دیا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا ڈنڈوں سوٹوں کے وار سے شہناز نامی خواجہ سراء شدید زخمی ہو گیاہے،زخمی خواجہ سرا کو دیکھنے کے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

لیے لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی،پولیس زخمی خواجہ سرا کوساتھیوں کو گاڈی میں تھانے لے گئی،پولیس نے تھانے میں زخمی خواجہ سرا کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا،زخمی خواجہ سرا اور ساتھی خواجہ سراوں کا واقعہ کے خلاف تھانہ سٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ انصاف کا مطالبہ کیا ہے،حملہ کرنے والے خواجہ سرا موقع سے فرار ہو گئے،زخمی خواجہ سرا ہاتھ جوڑ کر انصاف کا مطالبہ کرتا رہا مگر اسکی کسی نے نہ سنی،تھانہ سٹی میں پولیس نے ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا اس کے ساتھیوں نے اسے موٹرسائیکل رکشہ پر ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کیا خواجہ سراء کا اعلی حکام سے انصاف کا اور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا محکمہ پولیس کے پی آر او کاشف کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں آ چکی ہیں

تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر